ویرات کوہلی نے بابراعظم کو کیا مشورہ دیا؟


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اہم مشورہ دیا تھا جس کا انہیں بہت فائدہ ہوا۔

بابراعظم نے بتایا کہ ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ جس طرح کی بلے بازی آپ نیٹ سیشن کے دوران کرتے ہیں ویسے ہی آپ میچ کے دوران بھی کرتے ہیں۔

بابراعظم کی شاندار سنچری: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

انہوں نے مزید بتایا کہ ویرات کا کہنا تھا کہ جتنی سنجیدگی سے آپ نیٹ سیشن پر بلے بازی کریں گے اس کا اتنا ہی فائدہ میچ کے دوران بھی ہو گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو اہم فتح دلائی تھی۔

بابراعظم نے محض 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔


متعلقہ خبریں