خیبرپختونخوا حکومت کا ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کھولنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری

فائل فوٹو


خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا بندش کے بعد ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز پیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ  نویں سے بارہویں کی کلاسز کیلئے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ طلبا مرحلہ وار کلاسز میں آئیں گے تاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہو سکے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبہ میں میٹرک کے امتحانات 21 مئی اور انٹر کے امتحانات 17 جون سےمنعقد ہوں گے۔ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس اول سے آٹھویں تک کی کلاسز عید تک بند رہیں گی۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی پیر سے سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ اسکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ میں اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

ان کے علاوہ ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی اسکول کھلیں گے۔

مراد راس نے بتایا کہ مذکورہ شہروں میں پیر اور جعرات کو کلاسیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں