اسلام آباد: رات 12 بجے سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے گا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات 12 بجے سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق آج رات 12 بجے سے شہر سے باہر اور اندر آنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو NCOC کی گائڈ لائنز کے مطابق بند کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو ہر قسم کی کمرشل، آوَٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رکھی جائے گی۔

صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دو روز کے لیے ٹرانسپورٹ بند رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 25 اپریل تک ہفتے میں دو روز بند رہے گی۔

پابندی کے باعث شہری پبلک ٹرانسپورٹ پر ایک ست دوسری صوبے میں سفر نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سندھ حکومت نے بھی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگادی

ٹرانسپورٹرزکی حکومت کو بقیہ دنوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں