جواب آں غزل: روس نے 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا

جواب آں غزل: روس نے 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا

ماسکو: روس نے دس امریکی سفارتکاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔ اس بات کا اعلان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کیا ہے۔

امریکہ: جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

مؤقر خبر رساں ادارے آر ٹی نے بتایا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پریس کانفنرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس کے علاوہ بھی دیگر اقدامات اٹھانے اور پابندیاں لگانے پرغور کررہا ہے۔

امریکہ نے گزشتہ روز روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے روسی سفارتکاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ماسکو امریکی فنڈنگ بھی بند کرے گا اور ایسی تمام این جی اوز پر بھی پابندی عائد کرے گا جو کسی بھی انداز سے روس کے اندرونی امور میں مداخلت کی مرتکب ہوں گی۔

آئندہ چار ہفتوں میں عالمی جنگ چھڑسکتی ہے، روسی تجزیہ کار

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ کے 450 سفارتکار روس میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں جب کہ روس کے امریکہ میں صرف 350 سفارتکار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اتنے ہی سفارتکار روس میں رکھے جتنے ہمارے اس کے ملک میں کام کررہے ہیں۔

پاکستان کا روسی ویکسین مقامی سطح پہ تیار کرنے پر غور

وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واضح طور پر کہا کہ روس مزید ایسے اقدامات اٹھا سکتا ہے کہ جس کی وجہ سے امریکی مفادات کو مزید دھچکہ پہنچے اور اس معاشی طورپر نقصان ہو لیکن اس وقت ہم ایسا کوئی قدم نہیں اتھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں