سعودی عرب میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا

سعودی عرب میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا

سعودی عرب کے شہر ریاض میں پالتو شیر نے اپنے مالک کو ہلاک کردیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوان نے پالتو شیر کو تربیت دینے کیلئے پنجرے سے نکالا تھا۔ اس دورن شیر نے مالک پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں: امریکہ: پولیس افسر اور شہری پر حملہ کرنے والا شیر ریبیز کا شکار نکلا

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فائرنگ کرکے شیر کو  ہلاک کردیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک کیے گئے شیر کی عمر 4 برس تھی۔

خیال رہے کہ سعودی قومی مرکز برائے وائلڈ لائف نے متعدد بار جنگلی جانوروں کے پالنے کے خطرات کے خلاف شہریوں کو متنبہ کیا ہے۔ سعودی عرب میں پالتو شیر پالنے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔

گذشتہ ماہ سعودی قومی مرکز برائے وائلڈ لائف نے کہا تھا کہ ریاست میں جنگلی جانوروں کو نجی رہائش گاہوں میں رکھنے پر پابندی ہے۔

متعلقہ خبریں