سندھ: کورونا، کاروباری اوقات میں تبدیلی، نئی شرائط لاگو

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز میں توسیع اور نئی پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کرونا کی نئی پابندوں کا نفاذ 16 مئی تک رہے گا۔

سرکاری حکمنامے کے تحت تجارتی سرگرمیاں اب جمعہ کے بجائے ہفتہ اوراتوار کو مکمل طور پر بند ہوں گی۔ تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز سحری سے لے کر شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو تمام تجارتی وکاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔

کورونا سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ میں پیشی پر کھلبلی مچ گئی

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتے اور اتوار کو اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

16 مئی تک سیاسی، ثقافتی، سماجی اور کھیلوں کی ہرطرح کی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی جب کہ ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آؤٹ ڈور کھانوں کے اوقات کار افطاری کےبعد سے لے کر رات12 بجے تک ہوں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ‌ بند رہے گی۔

سندھ: کورونا سے متاثرہ 356 مریضوں کی حالت تشویشناک

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ رات 12 بجے کے بعد صرف ہوم ڈلیوری اورٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں