بابر اعظم پاکستان کے بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، احسان مانی

Ahsan mani

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کے بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، کھلاڑی اور کوچنگ ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین قیادت کی، فخر زمان اور محمد رضوان کی پرفارمنس نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو استحکام دیا ہے۔

بابراعظم کی شاندار سنچری: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے سیریز میں اور بعد چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے میں دو ایک جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز تین ایک سے اپنے نام کی ہے۔


متعلقہ خبریں