شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لایا جائے، شاہد آفریدی کا مشورہ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس لانے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں جیت پر مبارک باد پیش کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جیت کے ساتھ ہمیں مڈل آرڈر کی کارکردگی کو بھی دیکھنا ہو گا جو کافی عرصے سے ناکام ہو رہی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ چونکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سال ہے اس لیے شعیب ملک کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جانا چاہئے۔


متعلقہ خبریں