کیلا، ٹماٹر، آلو، آٹا، گوشت اور گھی مہنگا ہو گیا

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیلا، ٹماٹر، آلو، آٹا، گوشت اور گھی مہنگا ہو گیا ہے۔

مہنگائی: ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز نے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیلا 16 روپے 22 پیسے فی درجن مہنگا ہوا ہے۔

مہنگائی میں کمی آئیگی،رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کرونگا:وزیراعظم

جائزہ رپورٹ کے مطابق اسی طرح ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 7 روپے 16 پیسے، آلو 3روپے 17 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 26 روپے 9 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیف 4 روپے 62 پیسےفی کلو مہنگا ہوا جب کہ مٹن کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی سے پریشان خاتون نے وزیر اعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگ لی

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد بیف 494 روپے 32 پیسے فی کلو اورمٹن 1030 روپے 55 پیسےفی کلوہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں