بھارت: ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزہ دینے کی منظوری


بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزہ دینے کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی کی کونسل میٹنگ میں منظوری کی باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے دیئے جائیں گے۔

بھارت نے پاکستانی شائقین کے لیے ویزے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

آئی سی سی کا بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان کا عندیہ

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر یں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھارت میں ہوگا جو پہلے 2020 میں آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اسے بھارت منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں آئی سی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے بھارت کے وینیوز کا جائزہ جاری ہے، اگر بھارت میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ممکن نہیں ہوتا تو اس کے متبادل پر متحدہ عرب امارات کو رکھا گیا ہے، جہاں یہ ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز ہے۔


متعلقہ خبریں