چار سیریز، چار ٹرافیاں پاکستان کے نام

قومی کرکٹ ٹیم نے تین ماہ کے عرصے کے دوران چار سیریز کھیلی ہیں اور چاروں میں فتح حاصل کر کے ٹرافیاں اپنے نام کی ہیں۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ہوم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقا کو شکست دی۔

جب کہ جنوبی افریقا جا کر ان کے ہوم گراونڈ پر بھی پاکستان نے پہلے ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی۔

جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم یہی سوچ کر یہاں آئے تھے کہ اپنا 110 فیصد دے کر سیریز جیتنی ہے۔

بابراعظم کی شاندار سنچری: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے ون ڈے جب کہ گیند بازوں مجموعی طور پر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی ایسے ہی کارکردگی دکھاتے رہیں تو اس طرح کے نتائج آتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز