آج چاند مریخ کے سامنے سے گزرے گا

آج چاند مریخ کے سامنے سے گزرے گا

ریاض: آج چاند مریخ کے سامنے سے گزرے گا تو دنیا کے کچھ علاقوں کے افرد یہ ولکش و منفرد منظر دیکھ  سکیں گے۔ 

چاند کی ناقابل یقین تصویر

خلیجی اخبار کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن کو کرہ ارض کے لوگ چاند کو مریخ کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کے اس منفرد منظر کو فلکیات کی زبان میں احتجاب کہا جاتا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق اس موقع پر چاند 24 فیصد روشن ہوگا جب کہ مریخ چاند کے غیر روشن حصے کے عقب میں جانے کی وجہ سے نظروں سے اوجھل ہوجائے گا اور پھر روشن حصے کے عقب سے نکل کر نمودار ہو گا۔

ماجد ابو زاھرۃ کے مطابق احتجاب کا منظر کرہ ارض کے محدود علاقوں میں ہی دیکھا جاسکے گا- اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند دیگر سیاروں کے مقابلے میں کرہ ارض کے بہت زیادہ قریب واقع ہے۔

مریخ پر ڈھائی لاکھ انسانوں کا شہر

انہوں نے بتایا ہے کہ چاند کے مریخ کے سامنے سے گزرنے کا منظر بنگلہ دیش، کمبوڈیا اورانڈونیشیا میں دیکھا جاسکے گا۔

اردو نیوز کے مطابق ابوزاھرۃ کا کہنا ہے کہ احتجاب کا منظر ہمارے علاقے میں دن کے وقت پیش آئے گا۔

ابو زاھرۃ کا کہنا ہے کہ مملکت میں احتجاب کا واقعہ مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 13.30 سے 15.00 کے درمیان ، مدینہ منورہ میں 14.03 سے 14.51، ریاض میں 14.07 سے 15.22 اور دمام میں 14.18 سے 15.31 کے درمیان ہوگا-

ناسا کے روبوٹ روور کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ

خلیجی اخبار کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیلی اسکوپ یا دوربین کے ذریعے سورج کو دیکھنے سے آنکھ ضائع ہوسکتی ہے اور اندھے پن کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں