پشاور میں کورونا، تدریسی اسپتالوں کے بستر 95فیصد بھر گئے

پشاور، چار جاں بحق، 27 زخمی

خیبر پختونخوا میں کورونا کیسزمیں اتیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث 3 تدریسی اسپتالوں کے بستر 95 فیصد بھر گئے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کے 382 بستروں پر مریضوں کی تعداد 375 ہوگئی جب کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا کے 29 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: وبا کو شکست دینے والے افراد کیلیلے ویکسین کی ایک خوراک کافی ہے، تحقیق

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے 106 میں سے 103 بیڈزپرمریضوں کا علاج جاری  ہے جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے کورونا کے لیے مختص 166 بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ انتظامیہ نے کورونا کمپلیکس میں 65 بستروں کا اضافہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 112 اموات اور 4 ہزار 976 نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد79 ہزار 108 ہے اور 6 لاکھ 54 ہزار 956 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 544، خیبر پختونخوا 2 ہزار 832، اسلام آباد 631، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 428 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا، کاروباری اوقات میں تبدیلی، نئی شرائط لاگو

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار 906، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 4 ہزار 480، پنجاب 2 لاکھ 64 ہزار 10، سندھ 2 لاکھ 71 ہزار 524، بلوچستان 20 ہزار 760، آزاد کشمیر 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں