لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی

فوٹو: فائل


لاہور ہائی کورٹ نے ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے ملتان میں ہاؤسنگ کالونیوں کے تعمیراتی کاموں کے دوران آم کے درختوں کی کٹائی کا معاملہ پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان : 16 لوگوں کی بینائی جانے پر نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل

عدالت نے آم کے درختوں کی کٹائی پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اولیا کے شہر میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی ہے۔

عدالت نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈی جی ایم ڈی اے سے اس بابت وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آموں کے شہر ملتان میں لیچی جیسا فرحت بخش پھل کب اور کیسے پہنچا؟

صدر ہائیکورٹ بار ریاض الحسن گیلانی نے ریمارکس دیے کہ کالونیوں کے نام پر آم کے درختوں کی بے دردی سے کٹائی جاری ہے، ماحولیاتی آلودگی کی تبدیلی کی بڑی وجہ بھی درختوں کی کمی ہے۔


متعلقہ خبریں