وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیااللہ بنگش عہدے سے مستعفی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیااللہ بنگش عہدے سے مستعفی

فوٹو: فائل


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) محمود خان کے مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ضیااللہ بنگش نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور تحریر کیا کہ استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا ہے۔

ضیا بنگش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں بطور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ دینے کا مطلب عمران خان کو مضبوط کرنا ہے، خورشید شاہ

ضیا اللہ بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں