کترینہ کیف کورونا سے صحت یاب

فوٹو: فائل


بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ 

کترینہ کیف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے اپنی صحت یابی کی خوشخبری مداحوں کو سنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ تحریر کیا ’میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے‘۔

کترینہ کیف نے لکھا کہ ’میں ان تمام افراد کی شکر گزار ہوں جو کورونا کے دوران میری خیریت دریافت کرتے رہے۔ آپ سب کو بہت شکریہ‘۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

رواں ماہ کے اوائل میں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو از خود سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا۔

کترینہ کیف نے لکھا تھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ کترینہ کیف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا اکشے کمار اسپتال منتقل

بالی وڈ کی اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں