مریم نواز کا 24 اپریل کو کراچی جانے کا فیصلہ


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا 24 اپریل کو کراچی جانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز این اے 249 میں ضمنی انتخابات کےلیے مہم میں حصہ لیں گی۔

این اے 249 ضمنی انتخاب: مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت مانگ لی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واڈا نے اپنی سینیٹ نشست کے لیے اسمبلی سے استعفی دیا تھا جس کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

2018 کے عام انتخابات میں فیصل واڈا نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو انتہائی کم فرق سے اس نشست پر شکست دی تھی۔

مسلم لیگ ن نے این اے 249 کے لیے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے اس سیٹ کے لیے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں