جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر گرفتار

جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر گرفتار

پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن حکام نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق تینوں مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز سے پشاور سے دبئی جانا چاہتے تھے۔ کورونا سرٹیفکیٹ جعلی ہونے پر مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: 16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکلیں، لائسنس معطل

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ارسلان خان اور فضل ملک نامی ان مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ جعلی نکلے، جس کے بعد انہیں ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوالے کردیا گیا۔ مسافروں کو تفتیش کیلئے ایف آئی اے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پشاور میں گزشتہ روز بھی 6 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس جعلی نکلی تھیں۔


متعلقہ خبریں