آقاؤں کی جائیدادیں بچانے کیلئے غنڈےدرباری دھمکیوں پر اتر آئے، شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آقاؤں کی جائیدادیں بچانے کیلئےغنڈے درباری دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے گزشتہ 30 سال میں مال اکٹھا کرنےکی سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک پر حملےاوردھمکیاں ن لیگ کا وتیرہ ہے، کرپشن کا جواب دینے کے بجائے دھمکیوں سے کام چلنے والا نہیں۔

مریم نواز کا 24 اپریل کو کراچی جانے کا فیصلہ

شہباز گل نے کہا کہ نااہل لیگ رانا ثنا اللہ اور گلوبٹوں جیسےغنڈوں کاجتھہ ہے، پنجاب پولیس کو جاتی امرا پولیس بنانیوالے سرکاری افسران کو دھمکا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرجمہوری سیاست کو پروان چڑھانے والے سب سے بڑے ملک دشمن ہیں۔


متعلقہ خبریں