پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر کی سروس متاثر

مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروسز متاثر، صارفین پریشان

فائل فوٹو


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

شام 5 بجے سے قبل صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا جب کہ اب تک 9 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی ہیں۔

پاکستان میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ سروس بحال

اکثر صارفین، اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے لاگ آوَٹ ہو گئے، صارفین کو دوبارہ لاگ اِن میں بھی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں