سرکاری افسروں کو دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینا غیرقانونی امر ہے، برداشت نہیں کریں گے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی افسران کودھمکی دے گا تو خاموش نہیں بیٹھے رہیں گے، دھمکیاں دینے والوں سےسختی سے نمٹاجائے گا اور قانونی کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کرپشن بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ میں سرکاری افسروں پر برس پڑے۔ سرکاری افسران کے بارے میں اپوزیشن کی بیان بازی افسوسناک اور غیراخلاقی ہے۔

مزید پڑھیں: عثمان بزدار کا صوبے کے تمام ایلیمنٹری اسکولز اپ گریڈ کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کرپشن چھپانے کیلئے سرکاری افسران پر الزام تراشی قابل مذمت ہے۔ کوئی سرکاری افسر کرپٹ ٹولے کے دباوَمیں نہیں آئے گا۔ دیانتدار اور محنتی سرکاری افسروں کے ساتھ ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قواعدوضوابط کے بارے میں شکایت ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں۔ بیوروکریسی کو ہراساں کر کے کام نکلوانے کا وقت گزر گیا۔


متعلقہ خبریں