پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر ہیوسٹن پولیس کے پہلے اسسٹنٹ چیف مقرر


امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکی پولیس کا پہلا اسسٹنٹ چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

یاسر بشیر پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنہیں ہیوسٹن پولیس میں اسسٹنٹ چیف کے عہدے پر فائز کردیا گیا ہے جو گھریلو تشدد ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔


امریکا میں یاسر بشیر وہ پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جنہیں پولیس چیف ٹرائے فنر نے اسسٹنٹ چیف پولیس مقرر کیا، جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان کے امریکا میں قائم سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یاسر بشیر کی تقرری ایک اہم اعزاز ہے۔ ہیوسٹن شہر ٹیکساس میں واقع ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکینِ وطن بستے ہیں۔


متعلقہ خبریں