مولانا صاحب بہت دور چلے گئے، مریم نواز کو باہر بھجوانے کی گنجائش نہیں، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بہت دور چلے گئے ہیں، ان کے واپس آتے آتے حکومت کے 2 سال پورے ہوجائیں گے۔

بریکنگ پوائنٹ دی مالک میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میری نظر میں پی ڈی ایم صرف 4 پارٹیوں کا اتحاد ہے۔ عید کے بعد بھی ان لوگوں کو زیادہ رسپانس نہیں ملے گا۔ مولانا صاحب اس بار غلط کھیل گئے ہیں۔ سیاسی طور پر زیادہ نقصان مولانا کا ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کا 24 اپریل کو کراچی جانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہے۔ مریم نواز کو باہر بھیجنے کیلئے حکومت میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔  مریم نواز نے خود کہا ہے کہ وہ باہر نہیں جائیں گی۔ عمران خان کیلئے یہ اچھا وقت ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  جہانگیر ترین کے لوگ پارٹی کے ہیں، معاملات بہتر ہوجائیں گے۔ راجہ ریاض نے سخت موقف اختیار کیا ہے لیکن معاملات اتنے آگے نہیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں