ایسا قانون لارہے ہیں جس کے تحت کالعدم تحریک لبیک کے ممبرز اسمبلیوں میں نہیں رہ سکیں گے، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایسا قانون لا رہے ہیں جس کے تحت کالعدم تحریک لبیک  پاکستان کے ممبر اسمبلیوں میں نہیں رہ سکیں گے۔

پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایسا قانون لے کر آئیں گے جس کے تحت ٹی ایل پی کے ممبر بھی نہیں رہ سکیں گے۔ قانون کے تحت نہ یہ الیکشن میں حصہ لیں گے نہ کسی پارٹی میں شامل ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے تحریک لبیک نے پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا۔

پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پارٹی 2 سال پہلے 2017 میں بنی ہے۔ آج تک خادم حسین رضوی اور سعد رضوی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں کبھی بھی تحریک لبیک کے دھرنے میں نہیں گیا۔

وزیرداخلہ  شیخ رشید نے کہا کہ ناموس رسالت پر وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کی۔ ہم عاشق رسولﷺ ہیں۔ ایسی 100 وزارتیں ختم نبوت پر قربان کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک کا دھرنے اور انتشار کے علاوہ کوئی منشور نہیں ہے۔ سیاستدان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بھی مشہوری ہو۔ تحریک لبیک نے پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  مولانا صاحب بہت دور چلے گئے، مریم نواز کو باہر بھجوانے کی گنجائش نہیں، شیخ رشید

ہم نے بھر پور کوشش کی کہ مسودہ اسمبلی میں لے آئیں۔ تحریک لبیک والے بھرپور تیاری میں تھے۔ تحریک لبیک کو30دن کا نوٹس دیا گیا ہے۔ میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غلط ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ کسی پارٹی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس ملک میں وزارت داخلہ کے امتحان کے دن کم ہوتے ہیں۔ مجھے اپنا مذہب چھوڑنا نہیں اور کسی کے فرقے کو چھیڑنا نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ میں تمام علمائے کرام کا احترام کرتا ہوں۔ اللہ اور رسولﷺ کے بعد اس ملک کے بھی وفادار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحری لبیک کے دھرنوں میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے۔  گوجرانوالہ میں آکسیجن کے ٹرک سے اتار کر ڈاکٹرز کو مارا گیا۔ ایک پولیس اہلکار یونیفارم میں نماز پڑھنے گیا تو لوگوں نے اسے مارنا شروع کردیا۔ دھرنوں میں شہید اہلکاروں کو شہید پیکیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے ایف آئی اے اور امیگریشن کو پالیسی دینا۔ احتساب کےشعبے کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں۔ شہزاداکبر نہ میرے کام میں مداخلت کررہے ہیں اور نہ میں ان کے کام میں۔


متعلقہ خبریں