سربراہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک سعد رضوی کی جائیداد منجمد


سربراہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک سعد رضوی کی جائیداد منجمد کر دی گئی ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سربراہ کالعدم تنظیم سعدرضوی کا نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست شیڈول 4 میں شامل کیا ہے۔

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا ہے۔ وہ کوئی بینک اکاوَنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سعد رضوی کسی قسم کی جائیداد کی خریدوفروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔

ایسا قانون لارہے ہیں جس کے تحت کالعدم تحریک لبیک کے ممبرز اسمبلیوں میں نہیں رہ سکیں گے، شیخ رشید

اس کے علاوہ نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کےانچارج کوجمع کراناہو گا اور مستقل رہائش گاہ سےکہیں اورجانےپر متعلقہ تھانےسے پیشگی اجازت لیناہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سعد رضوی کو کہاں جانا ہے کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینا ہوں گی۔


متعلقہ خبریں