شارجہ میں میانداد کا یادگار چھکا 35 سال کا ہو گیا


شارجہ کے میدان میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کیخلاف آخری گیند پر لگائے گئے جاوید میاں داد کے چھکے کو آج 35 برس بیت گئے لیکن اس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

فائنل میں آخری گیند پر پاکستان کو فتح کیلئے رن درکار تھے اور میانداد کے ایک چھکے نے میچ، فائنل اور سب کے دل جیت لیے۔

بھارت 1986 میں کرکٹ کا عالمی چیمپئن تھا اور اس نے پاکستان کو جیت کیلئے246 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میاں داد نے اپنی کتاب ’دی کٹنگ ایج‘ میں لکھا کہ 1986 میں ایشیا کپ کے آخری میچ میں مجھے اندازہ تھا کہ بھارتی گیند باز چیتن شرما انہیں یارکر کرائیں گے اس لیے میں کریزسے بار نکل کر کھڑا ہوگیا اور پھر ویسا ہی ہوا جیسا میں نے سوچا تھا‘۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جاوید میاں داد نے آخری گیند پر چھکا لگانے کیلئے ان کا بلا منگوایا تھا۔

وسیم اکرم نے اس چھکے کی رداد سناتے ہوئے بتایا کہ جاوید میاں داد جانتے تھے کہ یارکر آئے گا اس لیے انہوں نے میرا بلا منگوایا کیوں کہ وہ لمبا ہوتا تھا۔  انہوں نے بتایا کہ آخری گیند سے قبل محسن کمال اور ذاکر خان میرے پہلو میں بیٹھ کر رو رہے تھے۔

جاوید میانداد کا آخری ورلڈ ریکارڈ

میچ کے بعد میانداد نے کہا ، “ہندوستانی اکٹھے ہوکر جوش و خروش سے حکمت عملی پر بات کر رہے تھے۔ پورے مقابلے کا نتیجہ آخری گیند پر چار حاصل کرنے پر منحصر تھا۔ میں اپنی حکمت عملی لے کر آیا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ شرما یارکر کی کوشش کرنے جا رہے تھے۔ لہذا میں نے بیٹنگ کریز سے نکل کرنے کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ میرا منصوبہ یہ تھا کہ یارکر آنے پر پیچھے ہٹوں گا اور اس طرح مجھے اچھی شاٹ مارنے کا موقع مل جائےگا‘۔

جاویدمیاں داد کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کریز پر موجود تھے اور انہوں نے ایک رنز لے کر جاویدمیاں داد کو آخری گیند کھیلنے کا موقع دیا تھا۔


متعلقہ خبریں