توصیف بیچارے کو درہم آٹھ ملیں گے


شارجہ کے تاریخی میدان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے کو آج 35 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

1986 میں لگا چھکا شائقین کرکٹ کے دلوں کو آج بھی گرما دیتا ہے۔ جاوید میانداد کے یادگار چھکے پر پاکستان کی معروف فنکارہ بشریٰ انصاری نے گانا بھی گایا تھا۔

جاوید میانداد کو اہم موقع پر سنگل لے کر اسٹرائیک دینے والے کھلاڑی توصیف احمد نے اس گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بشری انصاری نے سلمیٰ آغا کی کمال نقل کی تھی۔

شارجہ میں میانداد کے چھکے کے بعد ڈنڈا کس کو لگا؟

انہوں نے بتایا کہ یہ گانا بھی میری وجہ شہرت بنا۔یہ میلوڈی انور مقصود، معین اختر اور بشری انصاری نے بنائی تھی۔

توصیف احمد نے بتایا کہ اس گانے میں ایک مصرعہ آتا ہے کہ توصیف بیچارے کو درہم آٹھ ملیں گے، اس حوالے سے میں نے ایک دن انور مقصود اور بشری انصاری سے کہا کہ انکم ٹیکس والے میرے پیچھے ہیں میں نے انہیں 8 درہم کا حساب دینا ہے۔ جس پر وہ لوگ خوب ہنسے۔


متعلقہ خبریں