اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابوپاکر اشیائے خور و نوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ای میلز بھیجنے کی تردید کر دی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں