پہلی سے آٹھویں جماعت کے اسکولز مزید بند رہیں گے، شفقت محمود


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز مزید 10 روز بند رہیں گے۔ 9ویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز 21 اپریل سے 10 روز کے لیے بند رہیں گے جبکہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نویں سے 12ویں کے امتحابات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے بلکہ یہ امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے ۔

اس اہم جلاس میں او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا جب کہ نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔


متعلقہ خبریں