وزیراعظم عمران خان سے شوکت ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی


وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرحماد اظہر ماہرمعاشیات، مالیاتی امور کے ماہرین اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا اراکین بھی موجود تھے۔

شرکا نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق  شوکت ترین کے نجی ٹی وی چینل پر حکومت کی معاشی صورتحال پر کیے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا؟

جس پر شوکت ترین نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سےمتعلق نہیں،کم دورانیےکےپروگرام میں معاشی صورت حال کی مکمل تفصیل نہیں بتائی جا سکی۔

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلوں سے متعلق بڑی پیشرفت

انہوں نے مزید بتایا کہ معاشی صورتحال پرگفتگومیں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں 35 سالوں سے جانتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ شوکت ترین شوکت خانم اسپتال کےبورڈآف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات میں مزیداستحکام کیلئے شوکت ترین بہتر پلاننگ سے کام کریں گے۔

اس موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ 49 سالہ معاشی تجربہ کی بنیاد پرکہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے، جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہو گا۔

ملاقات کے دوران شرکا نے شوکت ترین سے سوال پوچھا کہ کیا گورنراسٹیٹ بینک کوتبدیل کیا جائےگا؟

جس پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک نے بہترین اصلاحاتی کام کیا، رضا باقرکی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔


متعلقہ خبریں