شاہ محمود کی پاک بھارت تعلقات میں یو اے ای کی ثالثی کی تصدیق

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت تعلقات میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ثالثی کی تصدیق کر دی۔

وزیر خارجہ  نے خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امارات کے دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں، پاک بھارت تعلقات نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امارات کے دورے میں بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں، دوست ممالک کی کوششوں کے باوجود پاک بھارت تعلقات کا حل دونوں ممالک نکالیں گے۔

شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے 50 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں