افغانستان: ننگرہار کی مسجد میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

افغانستان: ننگرہار کی مسجد میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق قتل کیے جانے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

پرامن اور ترقی کرتا افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، آرمی چیف

افغانستان کے مؤقر نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق مسلح افراد نے فاائرنگ ایک مسجد کے اندر داخل ہو کر کی۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں پانچ سگے بھائی اور تین کزن شامل ہیں۔

امریکہ کبھی بھی افغانستان میں ہمیشہ رہنا نہیں چاہتا تھا، انتھونی بلنکن

فائرنگ کی اطلاع ملنے پرعلاقہ پولیس اوردیگر تفتیشی ادارے بڑی تعداد میں جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ارد گرد کے تمام علاقوں میں آمد و رفت معطل کردی ۔ پولیس جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کر رہی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جب کہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع وجہ تنازع زمین کی ملکیت کو بھی قرار دے رہے ہیں۔

وزیراعظم سے ترک صدر کا رابطہ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات چیت

طلوع نیوز کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے جس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ بتانا ممکن ہوگا۔


متعلقہ خبریں