نوشہرہ: ٹیوب ویل کے تنازع پر فائرنگ،7 افراد جاں بحق

استعفے یا چھٹی منظوری کے بغیر چھوڑنے والے محکمہ صحت ملازمین کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے سپین کانڑے میں پانی کے ٹیوب ویل پر تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

خوشاب میں فائرنگ، چار افراد جاں بحق

یاد رہے کہ چند روز قبل خوشاب میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں افراد ضلعی عدالت جا رہے تھے کہ گھاٹ لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جس سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق خوشاب کے نواحی گاؤں ڈھوک سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: مسلح افواج کو بدنام کرنے پر سزا کا بل منظور


متعلقہ خبریں