عاطف اسلم کے سلام عاجزانہ نے سب کے دل جیت لیے


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی اکرمﷺ پر درود و سلام پیش کرتا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی سب کے دل جیت لیے ہیں۔

عاطف اسلم کے نئے کلام کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے تین دن کے اندر 28 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی اس 5 منٹ اور 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام گلوکاروں کو دردو و سلام پڑھتے دکھایا گیا ہے۔

عاطف اسلم کا سلام اور درود شریف

خیال رہے کہ عاطف اسلام کے پڑھے گئے کلام ہمیشہ سے عوام میں مقبولیت حاصل کرتے رہے ہیں۔

قبل ازیں عاطف اسلم کی جانب سے کوک اسٹوڈیو میں ’تاجدارِ حرم‘ پڑھا گیا تھا جسے کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین کلام کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی اذان نے غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

اس کے علاوہ عاطف اسلم نے اسماء الحسنیٰ، وہی خدا ہے اور اذان کا تحفہ  بھی اپنے مداحوں کو پیش کیا تھا جسے عوام میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی عاطف اسلم کے نئے کلام کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ کلام عاطف اسلم کی جانب سے اپنے مداحوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں