بھارت: کورونامیں اضافہ، بچاؤ کیلیے منموہن سنگھ کا مودی کو خط

بھارت: کورونامیں اضافہ، بچاؤ کیلیے منموہن سنگھ کا مودی کو خط

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیراعظم اور کانگریسی رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ اساتذہ، بس ڈرائیورز، آٹو ڈرائیورز، ٹیکسی ڈرائیورز، میونسپل کارپوریشنز کے ملازمین، وکیل اور پنچایت سے وابستہ افراد چونکہ بہت زیادہ عام افراد کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں اس لیے فوری طور پر انہیں کورونا ویکسین لگائی جائے اور انہیں ویکسین لگانے کے لیے عمر کی حد بھی 45 سال سے بھی کم کیا جائے۔

پنجاب: کئی اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے یہ بات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں کہی ہے۔

کانگریس کے بزرگ سیاسی رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ نے یہ خط ملک میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر تحریر کیا ہے۔

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے اپنے خط میں کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسین مہم میں تیزی لائی جائے۔

کورونا وائرس: لاہور میں آئی سی یوز بھر گئے

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ فوری طور پر ویکسین کی کمی کو بھی دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے بی جے پی حکومت کے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ ملک میں ویکسین کی تیاری بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں اور ویکسین لگانے کے لیے مقررہ عمر کی حد میں بھی کمی کی جائے۔

کانگریسی رہنما نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے مزید لائسنس دیے جائیں اوراس کی سخت جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔

سندھ: کورونا کے 349 مریضوں کی حالت تشویشناک

بھارت میں گزشتہ چند دنوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح نے ماضی کی تمام سابقہ ریکارڈز توڑد یے ہیں جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں نہ صرف بستروں کی کمی ہو گئی ہے، آکسیجن کی قلت پیدا ہوئی ہے بلکہ ادویات کی دستیابی بھی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں