ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اسپتال میں داخل

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اسپتال میں داخل

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹڑ فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کرنے اور مانیٹر کرنے کے بعد آرام کرنے کا مشورہ دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی۔

پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، فردوس عاشق اعوان

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکتر فردوس عاشق اعوان کی طبیعت سستے بازار کے دورے کے بعد خراب ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں