اسپتال کے عملے نے غلطی سے مجھے پاگل سمجھ لیا تھا، میرا


پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ امریکہ میں اسپتال کے عملے نے غلطی سے مجھے پاگل سمجھ لیا تھا اور میرا فون بھی ضبط کر لیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے ساتھ امریکہ میں پیش آئے واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے کافی مشکلات برداشت کر رہی تھیں، اور اسی وجہ سے اسپتال بھی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں پوری رات اسپتال میں اکیلے چلاتی رہیں لیکن کوئی بھی مدد کو نہیں آیا، وہ رات میرے لیے بہت ڈراؤنی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس واقعے کے اگلے دن میری والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے مجھے اسپتال سے ڈس چارج کروانے کی اپیل کی تھی۔

اداکارہ میرا پاگل خانے منتقل

انھوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی بعد مجھے اسپتال سے ریلیز کیا۔

میرا کا کہنا تھا کہ ایک لابی ہے جو ان کے خلاف کام کرتی ہے، یہ لابی ان کے کردار کو خراب کرنے اور ان کے اسٹارڈم کو نقصان پہنچانے کا کام کرتی رہتی ہے۔


متعلقہ خبریں