امریکہ: ٹیکساس، شاپنگ مال کے باہر اندھا دھند فائرنگ، 3ہلاک

امریکہ: ٹیکساس، شاپنگ مال کے باہر اندھا دھند فائرنگ، 3ہلاک

آسٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح ملزم کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح ملزم نے امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں سپر مارکیٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق کی جانے والی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے آمد و رفت کے تمام راستوں کو بند کردیا ہے۔

امریکہ: فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

آسٹن پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مسلح ملزم نے براہ راست شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے شاپنگ مال کے دکانداروں اور اطراف کے رہائشیوں کو حفاظتی مقام کی طرف منتقل کردیا ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے زمینی و فضائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

پولیس نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بھی سیل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزم جدید اسلحے سے لیس ہے۔


متعلقہ خبریں