بھارت: آکسیجن کی عدم فراہمی، ایک رات میں 12 کووڈ مریضوں کی اموات

بھارت: آکسیجن کی عدم فراہمی، ایک رات میں 12 کووڈ مریضوں کی اموات

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال میں آکسیجن کی قلت کے باعث مبینہ طور پر کورونا کے 12 مریضوں کی اموات ہو گئی ہیں۔

بھارت: کورونامیں اضافہ، بچاؤ کیلیے منموہن سنگھ کا مودی کو خط

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسوسناک سانحہ شاہڈول میڈیکل کالج (Shahdol Medical College) میں پیش آیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہڈول میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ملند شیرالکر (Dr Milind Shiralkar) نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کووڈ۔19 کے مریضوں کی اموات میڈیکل آکسیجن کی کمی کے باعث ہوئی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ جن مریضوں کی اموات ہوئی ہیں ان کے لواحقین اور پسماندگان نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے کہ اموات کا بنیادی سبب آکسیجن کی عدم فراہمی تھی۔

کورونا: لبنان، اسپتالوں میں گنجائش ختم، آکسیجن نہ ملنے پر اموات ہونے لگیں

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہڈول ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ADM) ارپیٹ ورما (Arpit Verma) نے اس سے انکار کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ آکسیجن کی عدم فراہمی ہرگز نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ارپیٹ ورما کا کہنا ہے کہ شاہڈول میڈیکل کالج ابھی تک شدید بیمار مریضوں کو میڈیکل آکسیجن مہیا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے لیکن اس کے باوجود متعدد افراد نے شکایات کی ہیں کہ یہاں جلد علاج کی سہولت میسر نہیں ہے۔

سندھ: کورونا کے 349 مریضوں کی حالت تشویشناک

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو پیش نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم اور کانگریسی رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو باقاعدہ خط لکھا ہے جس میں متعدد تجاویز اور مشورے دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں