کورونا وائرس:پاکستان میں5ہزار152نئےکیسز رپورٹ،مزید73 اموات

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید73اموات اور5ہزار152نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار316تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 69ہزار988ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد80 ہزار590ہے اور6لاکھ 59ہزار483افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار457افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار553، خیبر پختونخوا 2 ہزار899، اسلام آباد 642، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 439 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا، کاروباری اوقات میں تبدیلی، نئی شرائط لاگو

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 7ہزار79، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 6ہزار500، پنجاب 2 لاکھ 70ہزار338، سندھ 2 لاکھ 72 ہزار729، بلوچستان20 ہزار940، آزاد کشمیر 15 ہزار669 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے 10مقامات پر 27 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں