بھارت میں کورونا کا سب سے بڑا وار


نئی دہلی: بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ کورونا کا ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا وار سامنے آیا ہے۔

بھارت میں ایک ہی روز میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 625 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد بھارت میں اموات ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 19 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 32 ہزار 862 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 5 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں کیسز14کروڑ19لاکھ سے بڑھ گئے

اس وقت عالمی وبا کے پھیلاؤ میں امریکہ سر فہرست ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 61 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 24 لاکھ 4 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں