بھارتی اداکار نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا

بھارتی اداکار نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں کے بعد اب نیل نتن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ بالی ووڈ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تمام تر احتیاط اور گھر میں رہنے کے باوجود مجھے اور اہلخانہ کے ایک فرد کو کورونا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم لوگ گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلتی کورونا وبا کی تیسری لہر بھارت میں سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر اور اس کے دارالحکومت ممبئی میں مسلسل کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یومیہ دو لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں اس اضافے کا اثر بالی ووڈ پر بھی پڑ رہا ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نا ایک اداکار اس وائرس کا شکار ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوچکے ہیں جن میں گووندا، ارجن رامپال، سونو سود، راہول رائے ، منیش ملہوترا ،اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں