جاوید میانداد کا 47سال پرانا ورلڈ ریکارڈ

فوٹو: فائل


آج سے 47 سال قبل نامور پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے ایک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کی یاد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ کر دی ہے۔

پی سی بی کے ویریفائیڈ فیس بک اکاؤنٹ پر جاوید میانداد کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے اس ان کے ورلڈ ریکارڈ کا ذکر ہے۔

پی سی بی کی جانب سے تحریر کیا گیا کہ آج کے دن 47 سال قبل جاوید میانداد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم عمر میں ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

جاوید میانداد نے 14 اپریل 1975 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 311 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید میانداد کے چھکے کی پوری کہانی توصیف احمد کی زبانی

اس ریکارڈ کو بنانے کے وقت جاوید میانداد کی عمر 17 سال 310 دن تھی اور وہ 629 منٹ وکٹ پر موجود رہے تھے۔ان کی ٹیم کراچی وائٹس نے اس اننگز کی بدولت نیشنل بینک کی ٹیم کو ہرایا تھا۔


متعلقہ خبریں