کورونا کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بڑھ گیا، اسد عمر

فائل فوٹو


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کرنے کا دباوَ بڑھ رہا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ کوروناکیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباوَ بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس:پاکستان میں5ہزار152نئےکیسز رپورٹ،مزید73 اموات

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہری ایس او پیز پر عمل نہ کر کے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، ایران میں 300 اور بھارت میں 1600 اموات روزانہ ہو رہی ہیں۔ دنیا میں روزانہ ساڑھے 7 لاکھ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید73اموات اور5ہزار152نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار316تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 69ہزار988ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد80 ہزار590ہے اور6لاکھ 59ہزار483افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار457افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار553، خیبر پختونخوا 2 ہزار899، اسلام آباد 642، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 439 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا، کاروباری اوقات میں تبدیلی، نئی شرائط لاگو

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 7ہزار79، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 6ہزار500، پنجاب 2 لاکھ 70ہزار338، سندھ 2 لاکھ 72 ہزار729، بلوچستان20 ہزار940، آزاد کشمیر 15 ہزار669 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں