نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیلئے درخواست دائر 


قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے احتساب عدالت نمبر 3 میں درخواست دائر کر دی ہے۔  نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائی۔

نوازشریف کی جائیدادکی مالیت اربوں روپےبنتی ہے۔ فروخت کرنے والی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری، حدیبیہ پیپرمل بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نیب کی نواز شریف کی ضبط جائیداد سے مریم نواز کا حصہ الگ کرنے کی مخالفت

ذرائع کے مطابق بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کے شیئرز بھی فروختگی میں شامل ہیں۔ لاہوراپرمال کی جائیداداورزرعی اراضی بھی فروخت کی جائے گی۔ 110ایکڑ پرمشتمل فش فام اورلاہورکے پوش علاقے میں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی۔

مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کا گھر اور شیخوپورہ میں2 قیمتی جائیدادیں فروخت کی جائیں گی۔ نوازشریف کے نام پر 5 قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

نوازشریف کے 3فارن اکاؤنٹ اور 5پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم بھی قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔خیال رہے کہ نوازشریف اگست2020 سے اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں