وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے


وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے تحریر کیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق خطاب کے وقت کا تعین مرکزی قیادت کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ وزیراعطم موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

وزیر اعظم گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ عمران خان تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔  وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں قومی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

آج ہی انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا۔

انہوں نے کہا میں یقین دلاتا ہوں دنیا کے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے جو یورپی ممالک میں توہین رسالت کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔

ملک میں بدقسمتی سے مذہبی اورسیاسی جماعتیں مذہب کوغلط استعمال کرتی ہیں۔ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کوغلط استعمال کرتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں۔ یہ ملک اسلام کےنام پر بنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے بطور کرکٹر اپنے کارنامے سوشل میڈیا پر شیئر کردیے

انہوں نے کہا یقین دلاتا ہوں کہ دیگرممالک کوساتھ ملا کر نبی کریمﷺ کی شان میں  گستاخی کے خلاف مہم چلائیں گے اوراقوام متحدہ میں معاملہ اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں