کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار


کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جامشورو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹ، پولیس یونیفارم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

گرفتار دہشت گرد پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ پولیس ٹریننگ سینٹر کی ریکی کر لی گئی تھی اور فوٹیج بھی بنا رکھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ ملک بھر دہشتگردی کے لیے خودکش جیکٹ فراہم کیا کرتے تھے۔

گزشتہ ہفتے بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے جاوید منگریو اور ممتاز سومرو کو گرفتار کیا تھا۔

چائنہ ٹاؤن کے مالک کی گاڑی پر آئی ڈی انہی دہشت گردوں نے لگائی تھی جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔  طارق روڈ سے گرفتار دہشت گرد ایس آر اے رکن اور کمانڈر نکلا۔

عمر شاہد نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کی کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔ گرفتاردہشت گرد حساس ادارے کے دفتر اور رینجرز پر حملے میں ملوث ہیں۔ ملزم ممتاز سومرو کو غیرملکی ریسٹورنٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا جو غیرملکی ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔


متعلقہ خبریں