ماہرہ خان کا شاعرانہ انداز

ماہرہ خان کا شاعرانہ انداز

فوٹو: فائل


بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاعرانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ آنکھیں بند کیے بیٹھی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے اپنی تصویر کے ساتھ شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے تحریر کیا ’جب تم رکو۔۔۔ بہار رکے، چاندنی رکے‘۔

اداکارہ کی اس تصویر کو نا صرف ان کے مداح بلکہ شوبز شخصیات بھی بہت پسند کر رہے ہیں۔ معروف اداکارہ حرا مانی سمیت کئی شخصیات نے ماہرہ کی تصویر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان یا تل کا لڈو، سپر اسٹار نے فینز کو چہرے سے تل گننے کا چیلنج دے دیا

قبل ازیں  ماہرہ خان نے اپنی سہیلی اور ان کی بیٹی کی تصاویر شیئر کی تھیں اور ننھی پری کو اپنی گڑیا قرار دیا تھا۔

ماہرہ خان نے چھوٹی سی بچی کو سوفو کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’آپ میرا چمکتا ستارا، میری چھوٹی سی بیٹی اور میرے دل کا ٹکڑا ہو‘۔

اداکارہ نے تحریر کیا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوشیوں اور صحت سے نوازے۔ میں آپ سے ہمیشہ بہت پیار کرتی رہوں گی۔ سالگرہ مبارک سوفو۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے ہاتھ کی لکیریں کون روزانہ پڑھتا ہے؟

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے ننھی پری کی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس پیاری سی بچی کے لیے بہت شکریہ۔


متعلقہ خبریں