باڈی بلڈرز جیسا دکھنے کیلئے سوٹ تیار


کیا آپ کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے پہلے جم جانے کے عادی تھے اور کیا اب فٹنس سلائیڈ چھوڑنے کے بعد جم میں واپس جانے کے بارے میں آپ مایوس ہو رہے ہیں؟

عالمی وبا کورونا کے سبب پوری دنیا میں جم اور باڈی بلڈنگ سنٹرز بندش کا شکار ہیں۔ ایسے میں باڈی بلڈنگ اور ورزش نہ کرنے کے سبب جم جانے والے افراد کے جسم کے پٹھے بھی ڈھیلا پڑ جاتے ہیں اور بدن میں چستی اور کشش نہیں رہتی۔

کیا آپ گھر پربا آسانی پش اپس، اسکواٹس، پُل اپس، جمپنگ جیکس وغیرہ کر سکتے یا یہ ورزش نہیں کرنا چاہتے ہیں تو مہینوں کی محنت اور پریشانی کے بغیر بھی آپ اپنے مسلز (پٹھوں) کی نمائش کرسکتے ہیں۔

جی ہاں چین کی خریدو فروخت کی آن لائن ویب سائٹ تاؤبو نے سلیکون باڑی سوٹ مارکیٹ میں متعارف کرائے ہیں جنہیں پہن کر آپ اپنے جسم کے مخصوص پٹھوں کی نمائش کرسکتے ہیں۔

اگر آپ لاک ڈاؤن کے دوران واپس جم کی طرف واپس جانے کے بجائے یہ سلیکون کی موٹی پرت کے سوٹ کے ساتھ گھومنا پھرنا چاہتے ہیں تو یہ سلیکون جسمانی سوٹ بہترین اس کا حل ہوسکتے ہیں۔

چینی آن لائن ویب سائٹ کے پٹھوں کے یہ ملبوسات اوپری جسم، نچلے جسم ، یا جسم کے پورے سوٹ کے طور پر دستیاب ہیں۔ یہ آپ پر منصر ہے کہ آپ اپنے جسم کے حصے کے لیے یہ سوٹ لینا چاہتے ہیں اور جسم کے مخصوص حصے کو دکھانا چاہتے ہیں۔

پٹھوں کے ان جسمانی سلیکون سوٹ کی قیمت 88 پاؤنڈ سے شروع ہے لیکن مختلف جسامت اور قسم کے ان ملبوسات کی قیمت الگ الگ ہے۔


متعلقہ خبریں