شوکت ترین نے وزارت خزانہ کا چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا

پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

شوکت ترین نے وزارت خزانہ کا چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ سے سیکریٹری پلاننگ اور چیف شماریات کی تعارفی ملاقات ہوئی جس میں ادارہ شماریات کے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور جائزے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں معاون خصوصی ریونیو وقارمسعود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ چیف شماریات نے مہنگائی کے اعداد وشمار مرتب کرنے پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہات کو ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بروقت اور درست ڈیٹا اشیائے ضروریہ کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں